پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’خدام الحجاج‘ کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کےلیے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔